ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں فورلین شاہراہ پر تین مقامات پر ٹول فیس کے گیٹ :2018سے فیس وصولی کاامکان

اترکنڑا ضلع میں فورلین شاہراہ پر تین مقامات پر ٹول فیس کے گیٹ :2018سے فیس وصولی کاامکان

Sun, 19 Mar 2017 16:33:15    S.O. News Service

بھٹکل:19/مارچ    (ایس او نیوز)  بھٹکل سے گزرنے والی قومی شاہراہ کا فورلین منتقلی کا کام آخری مراحل سے گزررہاہے ، تعمیری کام مکمل ہونے سے پہلے ٹول گیٹ کی تعمیر کے تعلق سے بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کے تحت بھٹکل کے قریب شیرور، کمٹہ کے ہولگدے  اور انکولہ کی بالیگولی کراس پر ٹول گیٹ تعمیر کئے جائیں گے۔

انکولہ کے بالیگولی کراس پر ٹول گیٹ کی تعمیر  قریب الختم ہے، جب کہ کمٹہ کے ہولگدے میں ٹول گیٹ کی تعمیر کے لئے بلیوپرنٹ تیار ہے ، کام شروع ہونے جارہاہے، ٹول فیس وصول کے لئے آسانی مہیا کرتے ہوئے چک پوسٹ کی مانند تعمیری کام ہوگا، ٹول گیٹ کے تعمیر ی کاموں کی تکمیل کے لئے کم از کم 4-5مہینے کا عرصہ لگے گا، ویسے موسم باراں بہت جلد شروع ہونے والاہے، ممکن ہے کام میں دیر ی ہو، ذرائع نے خبر دی ہے کہ اگلے جنوری تک کمٹہ کے ہولگدے ٹول گیٹ کی تعمیر ہوجائے گی۔ کمٹہ  میں فورلین کی تعمیر کو لے کر کافی ہنگامہ خیزی جاری ہے ، سرمایہ داری اور سیاسی قوتیں غریبوں کا حق مار کر بائی پاس کی تعمیر پر زبردست دباؤ بنائے رکھے ہیں تو غریب عوام بے گھر ہونے کو لے کر سڑک پر اترکر اپنا دکھڑا سنانےپر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں کڈیکوڑی سے منکی کے مانی تک قریب 8-10کلومیٹر کی سڑک تکی عمیر کا مسئلہ باقی ہے۔ بقیہ جگہوں پر فورلین کاکام تقریبا ً مکمل ہوچکاہے۔اسی طرح بھٹکل سے قریب شرور میں بھی کام جاری ہے، البتہ اس بات کا پتہ نہیں چل پارہا ہے کہ کام کب تک مکمل ہوگا۔  مگر  کہا جاسکتا ہے  کہ 2018میں فورلین کی تعمیر کا کام  مکمل ہوگا اور اسی سال ٹول گیٹ پر بھی فیس کی وصولی شروع کی جائے گی۔


Share: